50

DSP فیکٹری ایریا رانا عطاء الرحمان نے اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مقدمہ نمبر 335 مورخہ27.08.2022 جرم302/34ت پ تھانہ روشن والا ضلع فیصل آبادمورخہ 27.08.2022 کو بوقت 11:30 بجے دن مسمی محمد صدیق ولد نواب دین قوم غفاری سکنہ محلہ اشرف آباد تحصیل سمندری ضلع فیصل آباد جو کہ سمندری میں ناشتہ کی ریڑھی لگاتا تھا جھنگ بازار چوک فیصل آباد سے سری پائے خرید کرکے بسواری موٹر سائیکل واپس جارہا تھا کہ چک 248 ر ب کے قریب مین سمندری روڈ پر کار سوزوکی ویگن آر برنگ سفید آئی کار میں سوار 4 کس نامعلوم ملزمان نے محمد صدیق پر فائرنگ کی جس سے مذکورہ جاںبحق ہو گیا کار موقع سے فرار ہوگئی اور محمد صدیق کے بیٹے آصف جاوید کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ عنوان بالا تھانہ روشن والا میں درج ہوا۔سٹی پولیس آفیسر کپٹین محمد علی ضیا کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں ٹیم شکیل دی گئی عثمان منیر سیفی SP اقبال ٹان کو اس اندھے قتل کا ٹا کس دیا گیا جس پر SP اقبال ٹان نے رانا عطاالرحمن DSP/SDPO سرکل فیکٹری ایریا کی سر براہی میں محمد عمران SHO تھانہ روشن والا ،SI بابر رحمن ،ASI محمد ارشد ،ASIعبدالرشید پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ۔ٹیم نے رانا عطا الرحمن DSP/SDPO سرکل فیکٹری ایریا کی سر براہی میں تمام تر تکنیکی و یگر محکمانہ سورسز کو استعمال کرتے ہوئے مسمیان 1۔علی حیدر ولد الطاف قوم بھٹی سکنہ 225 ر ب 2۔علی حمزہ ولد ذولفقار قوم نائی سکنہ انعام ولاز 3۔محمد عثمان ولد اشرف قوم بٹ سکنہ انعام ولاز 4۔حسنین ولد عمران قوم بٹ سکنہ خالد پارک گوجرہ 5۔مسما نازیہ زوجہ محمد صدیق متوفی 6۔خدیجہ ( سوتیلی بیٹی)متوفی کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا ۔دوران تفتیش مقتول کی دوسری بیوی الزام علیہا نازیہ اور سوتیلی بیٹی خدیجہ الزام علیہا مذکوریہ نے بتلایا کہ ہم نے مقتول کا مکان اپنے نام کروانے کی غرض سے مقتول کو متعدد بار کہا مگر وہ پراپرٹی شرعی طریقہ سے اپنی پہلی بیوی سے ہونے والی اولاد و دیگر شرعی وارثان کو دینا چاہتا تھا ۔لہذا مسما نازیہ و خدیجہ مذکوریہ نے الزام علیہ علی حیدر جس کا ان کے گھر آنا جانا تھا کے ساتھ با ہم صلاح مشورہ ہو کر محمد صدیق مذکور کو قتل کر نے کا منصوبہ بنایا ۔جس پر علی حیدر مذکور نے اپنے دیگر ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر بسواری کار نمبری 7240/LEBمحمد صدیق (جو بروز وقوعہ جنگ بازار سے بسواری موٹر سائیکل سودا سلف خرید کر واپس سمندری جارہا تھا )کا تعاقب کرتے ہوئے نازیہ اور خدیجہ کی ایما پر مد صدیق کو ناحق قتل دیا ۔ملزمان کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ آتشیں پسٹل 30 بور اور کار نمبری LEB-7240 برنگ سفید برآمد کر لی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں