35

DTC نہر سے نوجوان کا سر ملنے سے علاقہ میں خوف و ہراس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ نہر سے نوجوان کا سر ملنے سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے مقتول کا سر قبضہ میں لیکر الائیڈ ہسپتال شعبہ پوسٹ مارٹم منتقل کر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتول کے ورثاء اور سفاک قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ نہر پل کے نیچے نامعلوم شخص کا چہرہ پڑا دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے مذکورہ تن سے جدا سر کو قبضہ میں لے لیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل مذکورہ نہر سے نامعلوم شخص کے دو بازو بھی ملے تھے، نامعلوم سفاک قاتلوں نے نوجوان کو قتل کر کے نعش کے ٹوٹے کر کے نہر میں بہا دیئے۔ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتول کے ورثاء اور سفاک قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں