82

FBRحکام ٹیکس کے متعلق تاجرتنظیموں کواعتماد میں لیں

فیصل آباد(پ ر)گول کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدرحاجی محمد اسلم بھلی، نائب صدر محمد جاوید اسلم، جنرل سیکر ٹری شیخ محمد فاضل،محمد ابو بکر، ایم سلیم پاشا، میاں صابر، علی مقصوداور دیگر نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ریٹیلرز کیلئے تیار کی جانے والی مجوزہ ٹیکس سکیم پر ان کو اعتماد میں لے، تاجر طبقہ ٹیکسز کی ادائیگی اور روزگار کی فراہمی کی صورت میں معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے لہذا اسے شک کی نگاہ سے نہ دیکھاجائے۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ تاجروں کی اکثریت ٹیکس نیٹ میں شامل ہے۔ تاجر تنظیمیں خود بھی پیشکش کر چکی ہیں کہ مارکیٹوں کے سروے کریں لیکن تاجر طبقہ کا ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے کا تصور نا انصافی ہے۔ ریٹیلرز پر ایڈوانس ٹیکس کی مجوزہ اسکیم کے حوالے سے تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں تاجر مختلف ٹیکسز کی ادائیگی اور روزگار کی فراہمی کی صورت میں معیشت میں حصہ ڈال رہے ہیں لیکن انہیں پھر بھی شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو نامناسب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں