25

FBR سیلز ٹیکس آمدن کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

لاہور (بیوروچیف) وزارتِ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو سیلز ٹیکس آمدن کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ر ہا۔ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال میں 3 ہزار 76 ارب روپے کے سیلز ٹیکس حاصل کر نیکا ہدف مقرر کیا گیا جس کے مطابق ماہانہ 256 ارب روپے حاصل کرنا تھے ، تاہم ایف بی آر ر و ا ں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران اوسطاً ہر ماہ صرف 212 ارب ر و پے کی سیلز ٹیکس آمدن حاصل کر سکا، یوں ایف بی آ ر کو رواں مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس آمدن کی مد میں ہر ماہ 44 ارب روپے کے خسارے کا سا منا ہے ۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی ( جو لا ئی تا د سمبر) کے دوران ایف بی آر کو 1 ہزار 538 ا ر ب روپے کی سیلز ٹیکس آمدن کرنا تھی جبکہ ایف بی آر صرف 1 ہزار 272 ارب ر و پے کی ہی سیلز ٹیکس آمدن کر سکا، یوں ایف بی آر کو سیلز ٹیکس آمدن میں 266 ارب روپے کا خسارہ ہوا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران بھی ا یف بی آر کو 769 ارب روپے کی سیلز ٹیکس آمدن کرنا تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں