فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کا تجارتی وفد اٹلی میں ہونے والے اٹما ایکسپو 2023میں شرکت کرے گا۔ فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق کی ہدایت پر اس اہم ایکسپو میں شرکت کرنے والوں کو ہر ممکن سہولتیں مہیا کی جائیں گی ۔ اس ایکسپو میں شرکت کرنے کے اہل ممبروں سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ دستاویزات کے علاوہ 28فروری تک پروسیسنگ فیس اور پیکج کاسٹ جمع کرا دیں۔ اٹما میں سپننگ ، ویونگ، نٹنگ ، ایمبرائیڈری سمیت ٹیکسٹائل سے متعلقہ دیگر جدید ترین مشینری کی نمائش کی جائے گی۔ اس ایکسپو میں شرکت کیلئے فیصل آباد چیمبر کا تجارتی وفد سیلف فنانس کی بنیاد پر ترتیب دیا جا رہا ہے۔
41