8

FDAمیں گورنمنٹ ٹوپرسن(G2P)ادائیگیوں کیلئے ڈیجیٹل سسٹم پر عملدرآمد شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ایف ڈی اے میں گورنمنٹ ٹو پرسن (G2P) ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل سسٹم پر عملدآمد شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں ملازمین کی ماہ نومبر کی تنخواہیں اور پینشن بلا تاخیر ان کے اکانٹس میں منتقل ہو گئی ہیں۔ ڈیجیٹل سسٹم کے نفاذ کا مقصد چیک لیس اور کیش لیس ادائیگیاں کرنا ہے تاکہ تیز رفتار اور شفاف ادائیگیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد اصف چوہدری نے بتایا کہ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت گورنمنٹ ٹو پرسن ادائیگیاں ایف ڈی اے میں جاری جدید اصلاحات کی ایک کڑی ہے جس کے مطابق ملازمین کی تنخواہیں، پنشن اور ٹھیکے داروں کی ادائیگیاں چیک لیس اور کیش لیس نظام کے تحت ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شعبہ فنانس میں عمدہ مالی نظم و نسق کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ حسابات کی چانچ پڑتال اور اندراجات میں مزید آسانیاں میسر آئیں اور کسی قسم کے تفاوت یا بے ضابطگی کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی اصلاحات کے تحت سرکاری سطح پر محکمانہ رپورٹس و دیگر خط و کتابت کے لیے ای- فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے جو کہ پیپر لیس ورکنگ کے منصوبے کی پیشرفت میں اہم قدم ہے. انہوں نے تمام شعبوں کے انچارج افسران کو ہدایت کی کہ وہ افس ورکنگ میں نافذ کی گئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بہتر انداز میں استعمال کر کے ایف ڈی اے کی سروس کے معیار میں مزید اضافہ کریں تاکہ تیز رفتار سروس ڈلیوری کے مقاصد پورے ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں