17

FDA سٹی میں سپورٹس کمپلیکس کامیگا پراجیکٹ مکمل کرلیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کے خصوصی اقدامات کے تحت 66کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے ایف ڈی اے سٹی میں سپورٹس کمپلیکس کا میگا پراجیکٹ مکمل کرلیاگیاہے جس کے عنقریب افتتاح کے بعد ممبر شپ کا آغاز کردیاجائیگا ۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل کے آخری مراحل کا معائنہ کرتے ہوئے بتائی ۔ چیف انجینئر ایف ڈی اے مہرایوب گجر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ بہرام حسین ودیگرافسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈ ا ئریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے مردو خواتین کیلئے تیار کردہ جمینزیم میں سازوسامان کی تنصیب و ترتیب اوردیگر مشینری کا معائنہ کیااورکہاکہ جسمانی صحت برقرار رکھنے کے شائقین کیلئے اس سپورٹس کمپلیکس کے جیمینزیم میں انتہائی معیاری اور عمدہ مشینری فراہم کی گئی ہے جبکہ مردوخواتین کیلئے تیار کردہ عمدہ سوئمنگ پولز ملک بھر میں مثالی ہیں۔انہوں نے بیڈ منٹن کورٹس ، سکوائش کورٹس، لان ٹینس کورٹس، ٹیبل ٹینس ہال اور واسکٹ بال کورٹ کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں