45

FDA کا آپریشن ‘ 5 غیر منظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کے تعمیراتی ڈھانچے مسمار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں اور غیر قانونی کمرشلائزیشن وتعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجہ میں پانچ غیر منظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کے غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار ، دفاتر اور مدینہ ٹائون میں غیر قانونی کمرشلائزیشن پر 14 پلاٹس کو سربمہر کردیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ iiجنید حسن منج کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے نٹروالا روڈ پر خلاف قانون ہائوسنگ سکیموں سربلند سٹی ، پسیفک سٹی، مقبول ٹائون ، ایمان ولاز اور اضافی آبادی کے غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمارکرکے ان کے دفاتر کو سیل کردیا اورڈویلپرز سے کہاگیاہے کہ وہ لینڈ یوز رولز کی خلاف ورزیوں اور غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی تشہیر وپلاٹس کی فروخت سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں ۔ دریں اثنا ایف ڈی اے کی ٹیم نے مدینہ ٹائون میں کمرشلائزیشن کی منظوری کے بغیر تعمیرات پر چودہ پلاٹس کو سربمہر کرکے ان کیخلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھیج دیئے ہیں ۔جن پلاٹس کو سربمہر کیاگیا ہے ان میں پلاٹ نمبر56چناب مارکیٹ ،پلاٹ نمبرز 8.Z.J، 10.Z.J، 16.Z.J، 18.Z.J، 3.X.ISR، 5.X.ISR، 7,9.X.ISR، 21,23,50,67.X.ISR 42.X.19 اور 11X- KSR شامل ہیں۔ قصور وار مالکان کے خلاف چالان بھی سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں زیر سماعت ہیں جنہیں کہا گیا ہے کہ وہ پلاٹس کو قانونی ضوابط کے تحت کمرشل میں تبدیل کروائیں اور نقشہ جات کی منظوری کے بغیر تعمیرات سے اجتناب کریں بصورت دیگر ناجائز تعمیرات کو مسمار کردیاجائیگا اور نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں