فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے سپیشل جج سنٹرل راجہ پرویزاخترنے گزشتہ برس 2022ء کے دوران مجموعی طور پر 430مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے مختلف سزائیں اورایک کروڑ 86لاکھ روپے جرمانہ وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کروایا گیا جبکہ ایف آئی اے کی طرف سے 288نئے مقدمات پیش کئے گئے۔عدالتی ذرائع کے مطابق فاضل سپیشل جج سنٹرل راجہ پرویزاختر نے سالہا سال سے زیرالتواء مقدمات کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کرتے ہوئے فیصلے کئے گئے ملزمان پرعائد کردہ بھاری جرمانوں اورقید کی سزائوں سے جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی اور جن مقدمات کا فیصلہ کیاگیا ان میں سے بیشترمقدمات کا تعلق انسانی سمگلنگ سے تھا جبکہ وفاقی محکموں میں کرپشن کے مقدمات کی بھی سماعت کی گئی۔
60