133

GC یونیورسٹی کے قریب گیس لیکج سے گرلز ہاسٹل میں دھماکہ ، 3طالبات زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جی سی یونیورسٹی کے قریب محلہ دھوبی گھاٹ میں واقع نجی گرلز ہاسٹل میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی، کمروں کے شیشے ٹوٹ گئے، بھگدڑ مچنے سے متعدد لڑکیاں زخمی ہو گئیں’ریسکیو 1122 نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جی سی یونیورسٹی کے قریب محلہ دھوبی گھاٹ گلی نمبر8 میں واقع نجی گرلز ہاسٹل کے کچن میں کھانا بناتے ہوئے گیس بند ہو گئی تو لڑکیاں کچن کی گیس بند کرنا بھول گئیں، گیس آنے پر کچن میں گیس بھر گئی، آج صبح لڑکیاں ناشتہ تیار کرنے کیلئے کچن میں آگ جلائی تو گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جسکی وجہ سے ہاسٹل کے کمروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبات میں بھگدڑ مچنے سے کئی لڑکیاں زخمی ہو گئیں، دھماکہ کی آواز سن کر اہل محلہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی، تاہم ہاسٹل انتظامیہ نے متاثرہ لڑکیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال میں منتقل کر دیا، تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور موقع پر موجود تین لڑکیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں