فیصل آباد ( پ ر) فیصل آباد کی تاجر برادری نے بجلی اور گیس قیمت میں مزید اضافہ کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایماء پر باربار بجلی اور گیس کے ریٹس بڑھائے جانے سے نہ صرف ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے بلکہ عام گھریلو صارفین کیلئے بجلی اور گیس کے بھاری بلوں کی ادائیگی نہایت مشکل ہو چکی ہے اس ضمن میں انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حاجی محمد عابد اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے اعث عوام کو گیس اور بجلی میسر نہیں مگر اسکے باوجود لوگوں کو بھاری بل موصول ہو رہے ہیں۔
