ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول و گیس کے کاروبار اور ناقص فائر فائٹنگ انتظامات رکھنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں سول ڈیفنس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمود حسین گل کی زیر نگرانی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں ایل پی جی اور آئل کا کاروبار کرنے والے متعدد مقامات کی انسپیکشن کی۔ کارروائی کے دوران دو مقامات پر ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کرتے ہوئے پایا گیا، جنہیں فوری طور پر سیل کر دیا گیا جبکہ دو افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا۔ ری فلنگ کا سامان بھی موقع پر ضبط کر لیا گیا۔عدالتی کارروائی کے دوران اس جرم میں ملوث متعدد افراد کو 15،000 روپے تک کے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ اور ممکنہ حادثات سے بچاو کے لیے ایسی کارروائیاں بلاتعطل جاری رہیں گی۔
