47

MSFکے پلیٹ فارم سے ن لیگ کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائی جائیگی

فیصل آباد(پ ر)ضلعی صدرایم ایس ایف فیصل آباد ہاشم توصیف خان نے کہا ہے کہ ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزدکردہ امیدواروںکی بھرپورانتخابی مہم چلا ئی جائیگی۔ قائد نوازشریف کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے ایم ایس ایف کے جوان اپناکلیدی کردار ادا کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے مخالفین کے منفی پروپیگنڈے کا بھی منہ توڑجواب دیاجائیگا۔ ا نہو ں نے کہاکہ انتخابات میں ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں ہونے دیں گے نہ کسی کو بھاگنے دیا جائیگا۔ نواز شریف خوشحالی کی ضمانت ہے جلد ملک میں پھر سے خوشحالی کے دور کی واپسی ہو گی۔ چور دروازے سے قرارداد پیش کرکے الیکشن ملتوی کرانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں