41

NA-100 لیگی امیدواروں کیلئے بڑا سیاسی اپ سیٹ

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر چوہدری طالب حسین کے خاندان کی ن لیگ کو سپورٹ اور شامل ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ،این اے 100میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بڑا جھٹکا،تفصیلات کے مطابق این اے 100میں چوہدری طالب حسین کے بھتیجے تاثیر اقبا ل نے 271ج ب خونی سرہالہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری طالب حسین کے نام سے منسوب کر کے ایک جلسہ میں سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ،پی پی 108میاں اجمل آصف،پی پی 109میں ظفر اقبال ناگرہ کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی تھی لیکن چوہدری طالب حسین کے بیٹے چوہدری عاطف نے وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کے سیاسی فیصلے چوہدری طالب حسین ہی کرتے ہیں ان کی رضا سے ہی وڈیو بیان بیان جاری کر رہا ہوں کہ جن کا نام تاثیر اقبال نے لیا ہے وہ سب لوگ اس جلسہ میں شامل نہیں تھے وہ اس کی زاتی کاوش تھی اس کی اس احمقانہ حرکت پر اس کی حمایت نہ کریں وہ نہ تو مستقبل اور نہ ہی اب ہمارا سیاسی نمائندہ ہے اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ہم ن لیگ میں شامل ہوئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں