136

NA-100′ ڈاکٹر نثار جٹ کو انتخابی نشان مور تبدیل کر کے مینار الاٹ

ٹھیکریوالہ(شاہد مقرب)این اے 100رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر نثار جٹ کا انتخابی نشان مینار تبدیل کر کے مور دے دیا گیا ،پی پی 108رانا آفتاب احمد کی ٹکٹ کنفرم ،تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر نثار احمد جٹ کو آر اوز نے مینار کا انتخابی نشان الاٹ کیا تھا جس کو بعد میں الیکشن کمیشن نے تبدیل کر کے مور کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گزشتہ رو ز تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی لسٹیں جاری کی گئی تو اس میں پی پی 108سے رانا آفتاب احمد خاں کا نام پینڈنگ کر دیا گیا جس سے تحریک انصاف کے کارکنوں میں مایوسی پھیلی لیکن رات گئے تحریک انصاف کی جانب سے جاری لسٹ میں ان کا نام پھر سے ڈال دیا گیا ،جس سے تحریک انصاف کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی تحریک انصاف کے کارکنوں نے این اے 100اور پی پی 108،پی پی 109کے امیدواروں کی الیکشن کمپین خود بھرپور طریقے سے شروع کرنے کا پلان تیار کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں