سرگودھا (بیورو چیف) ہماری جماعت پر نہ تو کوئی الزام ہے اور نہ ہی کسی لالچ میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے صرف اور صرف عوامی مسائل کو دیکھتے ہوئے حلقہ این اے 83 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ حلقہ این اے 83 سے کامیاب ہوکر عوام کے مسائل حل کئے جائینگے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 83 سے قومی اسمبلی کے امیدوار محمد یونس رانجھا نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔
