68

NA-84کی تعمیروترقی کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا

سرگودھا (بیورو چیف) حلقہ این اے 84 کی تعمیر و ترقی کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اگر قیادت نے اس حلقہ سے ٹکٹ دیا تو حلقہ کی ترقی کیلئے کمیشن اور کرپشن کے بغیر حلقہ کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھونگا ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے و سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر لیاقت علی خان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ہمیشہ میدان سیاست میں کاربند رہی ہے ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا کہ حلقہ کے لوگوں نے بطور تحصیل ناظم و ایم پی اے جس طرح اپنی محبتوں کے پھول ہم پر نچھاور کئے ہیں انشاء اللہ ان کی محبتوں کا یہ قرض انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کرکے اتارنے کی کوشش کرونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں