17

NA-84 سے ڈاکٹر لیاقت علی خان کامیاب ہونگے

سرگودھا (بیوروچیف) حلقہ این اے 84 سے ڈاکٹر لیاقت علی خان ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے کیونکہ سابقہ برسر اقتدار لوگوں نے اس حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے حلقہ مسائل کی آماجگاہ بنا رہا ان خیالات کا اظہار انجمن دکانداران جنرل بس اسٹینڈ سرگودھا کی سپریم کونسل کے چیئرمین محمد عارف رفیق پہلوان’ معروف ٹرانسپورٹر اورنگزیب بٹ’ سابق چیئرمین یونین کونسل اورنگزیب خان نے امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ کے لوگوں نے دیکھ لیا کہ قیادت نے کس طرح ایسے امیدواروں کو مسترد کیا جو ذاتی مفاد کی خاطر پارٹی کیساتھ جڑے ہوئے تھے اور انہوں نے سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا اب ڈاکٹر لیاقت علی خان کو اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو یہ سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں