34

PDMکو الیکشن سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف این اے 105 کے رہنما چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو پنجاب کے انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے نہیں دیں گے ۔ موجودہ پی ڈی ایم حکومت نے ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں لیکن پی ٹی آئی کی قیادت سمیت کارکنان بھی خوفزدہ ہونے والے نہیں ۔ ظل شاہ کی شہادت ضرور رنگ لائے گی ۔معصوم کو جس بے دردی سے شہید کیا گیا وہ ناقابل برداشت ہے ۔شہید کارکن ظل شاہ سپیشل پرسن تھا پی ٹی آئی اس کے مقدمے کی پیروی کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ ہم وطن عزیز میں جمہوریت کے تسلسل اور استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین کو اپنی شکست واضح دکھائی دے رہی ہے اور انہیں یقین ہو چکا ہے کہ وہ 30 ۔اپریل کو عبرتناک شکست سے دو چارہونگے اس لئے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں