اسلام آباد(بیوروچیف)پی ڈی ایم کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے قبول کرنے کا مقصد بظاہر شہبازشریف حکومت اور حکمران جماعت کے من پسند قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو بچانا لگتا ہے تاکہ مستقبل میں اہم سیاسی فیصلے اپنی مرضی سے کیے جا سکیں۔ پی ڈی ایم اب تک پی ٹی آئی ارکان کے استعفے قبول کرنے سے گریزاں تھی اور چاہتی تھی کہ سرکردہ اپوزیشن جماعت کے ارکان قومی اسمبلی میں واپس آئیں، لیکن اب حکمران اتحاد نے اسلئے یوٹرن لیا ہے کیونکہ حال ہی میں عمران خان نے شہباز شریف حکومت کو اقتدار سے نکال باہر کرنے کی حکمت عملی کا اعلان کیا تھا۔
42