6

PHAکی نااہلی،Dٹائپ کالونی کے پارکس تباہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے عملے کی نااہلی اور سستی کی وجہ سے سی سی 96 ڈی ٹائپ کالونی سمندری روڈ اقبال ٹائون کے پارکس تباہ ہو گئے’ آساسنگ پارک ڈاکٹر چوک’ محمد علی پارک محمدی چوک’ فاروقیہ پارک ‘ حق پارک’ بلال پارک ڈاکٹر چوک اور علی پارک نزد پانی والی ٹینکی شریف چوک مکمل تباہ’ ان پارکوں میں لگی ٹربائن ناکارہ’ چاردیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار’ مالی نہ ہونے کی وجہ سے پارکوں میں گھاس کا نام و نشان مٹ گیا’ پارکوں میں لگی لائٹس ٹوٹ چکی ہیں’ پانی نہ ہونے کی وجہ سے پودے سوکھ چکے ہیں’ پارکوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے نشیئوں کا مسکن بن چکے ہیں’ رہائشیوں نے اپنے جانور پارکوں میں باندھنا شروع کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں’ سی سی 96 کے سابق چیئرمین میاں ذوالقرنین حیدری نے پی ایچ اے حکام کی توجہ ان پارکس کی طر دلائی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی’ علاقہ مکینوں نے کمشنر فیصل آباد سلوت سعید’ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سی سی 96 کے ان تباہ حال پارکوں کا وزٹ کریں اور علاقہ مکینوں کیلئے ان پارکوں کی نئے سرے سے تعمیر شروع کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں