38

PHAکی گرین ایریازکیلئے سروسزکا آغاز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے فیصل آباد کے شہریوں کے لیے پرائیویٹ زمین پر گرین ایریاز کی تزئین، ڈیزائنگ، ڈویلپمنٹ اور مینٹینس کی سروسز کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت اب فیصل آباد کے شہری اپنے گھر کے لان، کمرشل بلڈنگ اور پرائیوٹ پارکس کی ڈویلپمنٹ کے لیے پی ایچ اے کے ہارٹیکلچر ماہرین کی زیر نگرانی کام کروا سکیں گے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ضمیر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اس سروس تک شہریوں کی آسان رسائی کے لیے تمام ٹاونز میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو یہ سروس ایک مناسب چارجز ادا کرنے کے بعد میسر آ سکے گی۔ اس حوالے سے پی ایچ اے میں اطلاع ڈیسک اور ہیلپ لائن 9200127-041 کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں