8

PIAکی یورپی ملکوں پر عائد پابندیوں کا خاتمہ خوش آئند

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی وچیئر مین( انصاف گروپ) رانا طیب خاں،صدر میاں منظور قادر ، جنرل سیکر ٹری چوہدری محمود حسین رحمانی،سر پرست اعلیٰ حاجی سردار محمد،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد ، سینئر نائب صدر شیخ حاجی سعید احمد ، نائب صدر ملک رضوان ، سیکرٹری فنانس عبدالحسیب پراچہ، جوائنٹ سیکر ٹری عبید اللہ جٹ، سیکر ٹری نشرو اشاعت رانا زبیر اور دیگرنے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی پروازوں پریورپی ملکوں میں چارسال سے عائد پابندی کا خاتمہ خوش آئندہ ہے، جس سے ائیرلائن کے نقصانات میں کمی آئے گی اور مارکیٹ ویلیومیں اضافہ ہوگا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں پی آئی اے کی پروازوں پرعائد پابندی کوختم کرنے کے لئے بھی کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کے خاتمہ میں چارسال کا طویل وقت لگا جس سے پی آئی اے کومالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔انہوںنے کہا کہ یورپ میں قومی ایئرلائن کی پروازوں کی بحالی سے ادارے کے نقصانات کم ہوجائیں گے اور دیگر معاملات میں بہتری کی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں قومی ایئرلائن کی پروازوں کی بحالی کے بعد برطانیہ اورامریکا میں بھی پابندی کے خاتمے کا امکان روشن ہوگیا ہے کیونکہ متعلقہ حکام نے انتھک محنت سے ہوابازی کے معیارات کی نگرانی کرنے والے اداروں کی توثیق حاصل کرلی ہے جس پرخراج تحسین انکا حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں