28

PMFکے دو سالہ کورسز انٹر میڈیٹ کے مساوی قرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سنٹرل آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ بورڈ نے پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے زیراہتمام دو سالہ سات کورسز کو انٹرمیڈیٹ (ہائر سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ) کے مساوی قرار دینے کی منظوری دے دی۔ سیکرٹری میڈیکل فیکلٹی پنجاب کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میڈیکل فیکلٹی گورنر باڈی کے اہم اجلاس میں تجویز وزارت تعلیم اسلام آباد کو بھجوائی گئی کہ پی ایم ایف کے زیراہتمام میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی’ میڈیکل امیجنگ اینڈ ریڈیوگرافک ٹیکنالوجی’ آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجی’ ڈینٹل ہائی جین’ کارڈیک ٹیکنالوجی اور ڈسپنسنگ ٹیکنالوجی کے دو سالہ کورس کروائے جاتے ہیں اور عام جگہوں پر ملازمت کے لیے مذکورہ کورسز کو انٹرمیڈیٹ کے مساوی نہیں مانا جاتا ہے جسکی وجہ سے مذکورہ کورسز کرنے والوں کی حق تلفی ہوتی ہے جس پر فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ گورنمنٹ آف پاکستان نے گورنر باڈی کی میٹنگ کے دوران مذکورہ دو سالہ کورسز کو انٹرمیڈیٹ کے مساوی قرار دے دیا اور مذکورہ کورسز کرنے والے طلبہ وطالبات کو تعلیمی بورڈ سے انگلش’ اسلامیات اور اردو کے امتحانات پاس کرنا لازمی ہونگے اور مذکورہ مضامین میں پاس کرنے والے طلبہ وطالبات کی ڈگری کو انٹرمیڈیٹ کی ڈگری کے برابر تصور کی جائے گی جس پر پنجاب میڈیکل فیکلٹی سے دو سالہ کورسز کرنے والے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ وطالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں