51

PP-106-107,NA-99میں صورتحال دلچسپ ہوگئی

ڈجکوٹ(نامہ نگار)این اے 99 اور پی پی 107 ،پی پی 106 میں صورتحال انتہائی دلچسپ ہو چکی ہے ، پی ٹی آئی کے نظریاتی رہنمائوں عمران وینس این اے 99، سجاد رندھاوا 107،ثناء اللہ گورسی 106 تینوں کو انتخابی نشان مینار نشان مل گیا ہے،جبکہ پروفیسر رانا منور خاں این اے 99 کو چارپائی جبکہ ن لیگی امیدوار زاہد عمران گجر کو پی پی 106 سے چارپائی جبکہ پی پی 107 سے لیگی ٹکٹ کے خواہشمند اظہر جاوید گجر کو بھی چارپائی مل چکی ہے ،دوسری طرف پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز بلا چھن جانے کے بعد آزاد بھی ایک جیسے نشان حاصل نہیں کرسکے این اے 99 سے ملک عمر فاروق کو پریشر ککر جبکہ پی پی 107 سے جاوید نیاز منج کو چینک اور پی پی 106 میں بھی ریچھ ملا ہے اس طرح باہمی کمبینیشن ختم ہو چکا ہے صرف ن لیگ کے امیدوار پارٹی نشان شیر کیساتھ میدان میں اتریں گے ، پی ٹی آئی کے نظریاتی رہنما عمران وینس ،ڈاکٹر سجاد رندھاوا اور ثنااللہ گورسی مینار کے نشان پرمضبوط پینل بنتا دکھائی دیتا ہے جبکہ پی پی 107 میں دیگر نمایاں امیدواروں رانا جہانزیب محسن کو حقہ، رانا سلطان علی خاں کو مورملا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں