32

PP-114 میں شوکت علی رانا کے طوفانی دورے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما’امید وار PP-114 شوکت علی رانا کے حلقہ بھر میں طوفانی دورے جاری ہیں جس کے دوران تمام برادریوں کے سرکردہ افراد’ووٹروں اور سپورٹروں کی بہت بڑی تعداد نے ان کی مکمل تائیدوحمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہردلعزیز سیاسی ‘سماجی ‘کاروباری شخصیت شوکت علی رانا کو PP-114میں تاریخ سازکامیابی سے ہمکنار کرینگے’حلقہ بھر میں لوگوں کی بڑی اکثریت ان کیساتھ ہے جنہوں نے انکے PP-114 سے الیکشن لڑنے کا پرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل حلقہ کودیرینہ مسائل کے حل کیلئے شوکت علی رانا جیسے عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار رہنما کی ضرورت ہے اورموصوف کے الیکشن لڑنے سے لوگوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے اوروہ پرامید ہیں کہ ہر دلعزیز عوامی رہنما شوکت علی رانا ایم پی اے منتخب ہوکر دیرینہ مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے اورریکارڈ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے ذریعے پورے حلقہ کوجنت نظیربنا دیا جائے گا’اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے PTiکے سرگرم رہنما’امیدوار PP-114شوکت علی رانا نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبہ کے تحت الیکشن لڑرہے ہیں اورانشاء اللہ میں ایم پی اے منتخب ہوکر عوامی توقعات کوپورا کروں گا’لوگوں کودرپیش مسائل ومشکلات کا ترجیحی بنیادوں پرحل یقینی بنائوں گا اورحلقہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کو بھرپورریلیف فراہم کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں