30

PP-74میں مسلم لیگ ن کے امیدوارکامیاب ہونگے

سرگودھا (بیورو چیف) حلقہ پی پی 74 میں پاکستان مسلم لیگ ن جیتے گی اور ثابت کریگی کہ عوام نے 9مئی کے فتنہ سازوں کو مسترد کردیا ہے اور وہ28مئی والوں کیساتھ کھڑے ہیں کامیاب ہوکر حلقہ کی ترقی کیلئے وہ تمام وعدے پورے کرینگے جو عوام سے الیکشن کے دوران کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 74 سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی میاں اکرام الحق’ میاں عبدالرشید’ عارف رفیق پہلوان’ محمد آصف رفیق سمیت ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سب کیلئے لیول پلینگ فیلڈ کا معاملہ جاری ہے صرف اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی اور اس کے حمایت یافتہ امیدوار شور ڈال کر ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں عوام نے انہیں پہلے بھی مسترد کیا تھا اور اب بھی مسترد کرینگے جیت میاں نواز شریف اور اس کے حمایتیوں کی ہوگی اور انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں