45

PP-98-99,NA-95کے امیدواروں کوانتخابی نشان الاٹ

ساہیانوالہ(افضال تتلہ)این اے 95، پی پی 98 اور 99 میں عام انتخابات 2024 کیلئے امیدواروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان الاٹ کردیئے گئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو بلے کا نشان نہیں مل سکا اس طرح این اے 95 میں علی افضل ساہی کو انتخابی نشان واٹر کولر جبکہ ان کے ساتھ پی پی 98 میں جنید افضل ساہی اور پی پی 99 میں احمد مجتبیٰ کو بھی انتخابی نشان واٹر کولر ہی الاٹ ہوا ہے پی پی 98 میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار حاجی محمد اجمل چیمہ اور ان کے ساتھ پی پی 99 مطلوب احمد خاں کو پارٹی نشان عقاب،پاکستان مسلم لیگ ن کے این اے کے امیدوار آزاد علی تبسم کو اور ان کے ساتھ پی پی 99 میں رانا شعیب ادریس کو پارٹی نشان شیر دے دیا گیا تاہم مسلم لیگ ن پی پی 98 میں اپنا امیدوار نہیں دے سکی پاکستان پیپلز پارٹی کے تینوں امیدوار این اے 95 سے سردار عثمان نواز باجوہ پی پی 98 سے رانا فراز انیس اور پی پی 99 سے چوہدری نبی احمد بھی پارٹی نشان تیر سے الیکشن لڑیں گے اسی طرح پاکستان عوامی تحریک سے این اے 95 کے امیدوار خلیل الرحمن بھٹہ اور پی پی 98 سے ریحان مقبول کو موٹر سائیکل، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار اویس طاہر کو کرین پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار محمد وقار عظیم کو کرسی اور جماعت اسلامی کے یسین کاہلوں کو ترازو جبکہ آزاد امیدواروں میں سے طاہرہ احمد کھچی کو ڈھول،خرم بابر کو حقہ،فواد چیمہ کو باجا،رانا طارق محمود کو مینار،سید اظہر حسین شاہ کو چارپائی،شیر افگن کو لنچ بکس،عاطف شہزاد کو پانی کا ٹینک،محمد لقمان کو ہوائی جہاز اور وسیم اکرم کو گائے کا نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں