75

PP117 لیگی امیدوار خواجہ رضوان کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوار پی پی 117 خواجہ رضوان احمد نے کہاکہ ن لیگ آٹھ فروری کو پر امن اور شفاف الیکشن چاہتی ہے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی کوئی ضرورت نہیںتحریک انصاف کے سابق وزیر ہوں یا کوئی اور انصافی جنہوں نے نو مئی کے المناک سانحہ میں اپنا کردار ادا کیا ہے انہیں اپنا کیا ہوا بھگتنا ہوگا بلے کا نشان تحریک انصاف سے واپس ہونا نیازی کے حواریوں کیلئے بہت بڑا آفٹر شاک ہے اعلی عدلیہ نے طویل سماعت کے بعد حق سچ کا فیصلہ دیا جسے ن لیگ زبردست سلیوٹ پیش کرتی ہے ۔پی ٹی آئی سمیت کوئی روئے پیٹے الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کی یونین کونسل ہرچن پورا نمبر دو گلی نمبر سات کے نامور تاجر لیڈر واصف رضا ،انجمن تاجران کے لیڈر غلہ منڈی حاجی اصغر علی باجوہ و دیگر معززین کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور کیمپین کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن انتخابی دنگل لڑنے کیلئے پوری قوت سے تیار ہے چاہے نیازی کا بلا ہو یا بلاول کا تیر چلے ہم مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے عمران نیازی نے صرف چور ڈاکو کی گران پڑھی ،لوگوں کی پگڑی اچھالی ۔اس کے برعکس ہمیں اپنا پروگرام بتانے کیلئے کسی کی پگڑی اچھالنے کی ضرورت نہیں ہے ہم نے اپنا ریکارڈ پیش کرنا ہے اور مستقبل کا پلان دینا ہے کہ ہم کس طرح پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے کبھی نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) سے غداری نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی اپنی کارکردگی کے لحاظ سے بہت پر اعتماد ہے ،جس کے دامن میں ملک کی خدمت کے منصوبے ہوں ،پاکستانی کی ترقی کا ریکارڈ ہو مستقبل کی ترقی کا نقشہ ہو اسے منفی سیاست کی ضرورت نہیں ہے ،جس کا دامن خالی ہوتا ہے جس کے پاس اپنے بارے میں بتانے کیلئے کچھ نہیں ہوتا وہ دوسروں پرتنقید کرتا ہے اس کی سب سے بڑی مثال بانی چیئرمین پی ٹی آئی ہیں جو چار سال سیاہ و سفید کے مالک رہے لیکن کراچی سے پشاور کسی ایک منصوبے پر انگلی رکھ کر بتا دیں کہ یہ ان کا وژن یا منصوبہ تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں