ساہیانوالہ(نامہ نگار)این اے 95 پی پی 98 اور 99میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان مسلم لیگ ن سمیت دیگر پارٹیوں کے امیدواروں نے اپنی اپنی سیاسی پارٹی کے ٹکٹ حاصل کرلیے ہیں این اے 95 میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ علی افضل ساہی مسلم لیگ ن کی جانب سے آزاد علی تبسم اور پاکستان پیپلز پارٹی سے سردار عثمان نواز باجوہ کو ٹکٹ جاری کردیا گیا واضع رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹکٹ سابق ایم این اے طارق محمود باجوہ کی فیملی سے 35 سال بعد چھین لیا گیا جبکہ پی پی 98 سے پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ جنید افضل ساہی پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹکٹ رانا فراز انیس تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹکٹ تاحال تحریر فائنل نہ ہوسکا یہاں پر ایک بات قابل ذکر ہے کہ سابق صوبائی وزیر ڈویژنل صدر استحکام پاکستان پارٹی حاجی محمد اجمل پی پی 98 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے خواہشمند ہیں اسی طرح پی پی 99 سے پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ احمد مجتبی پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹکٹ چوہدری نبی احمد اور پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹکٹ رانا شعیب ادریس کو جاری کردیے گئے ہیں ٹکٹ حاصل کرنے والے تمام امیدوار ریٹرننگ آفیسرز کو پارٹی ٹکٹ جمع کروا کر اپنا انتخابی نشان بھی حاصل کرلیں گئے، واضع رہے این اے 95 اور پی پی 98 سے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس نے لیے اس طرح این اے 95 میں 31 اور پی پی 98 میں 22 امیدوار 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے گئے۔
