47

PP99اسلحہ کی نمائش کرنے پر امیدوار کے گن مین گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ بلوچنی پولیس نے”الیکشن مہم کے دوران”امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 99 ابرار حسین اعوان کے گن مینوں کو حراست میں لیکر ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بلوچنی کو اطلاع موصول ہوئی کہ امیدوار پی پی 99 ابرار حسین اعوان ساکن 54 ر-ب الیکشن مہم کے سلسلہ میں چک نمبر 60 ر-ب میں موجود ہے اور اسکے گن مین دوران الیکشن میں سرعام اسلحہ کی نمائش کر رہے ہیں اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بلوچنی آفتاب نے پولیس نفری کے ہمراہ چک نمبر 60 ر-ب میں پہنچ کر لائسنس اور اجازت نامہ طلب کیا مگر مذکوران کوئی لائسنس اور اجازت نامہ پیش نہیں کر پائے پولیس نے امیدوار پی پی 99 ابرار حسین اعوان کے 3 گن مینوں سیف مجید، عبیداللہ،نبیل احمد ساکنان 54 ر-ب کو حراست میں لیکر 3 عدد رائفلیں 223 بور اور گولیاں برآمد کر لی پولیس کے مطابق الیکشن مہم و دیگر سرگرمیوں میں کسی قسم کے اسلحہ کی نمائش کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے ایسی صورت میں بلا تفریق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو رپورٹ ارسال کی جائے گی پولیس تھانہ بلوچنی نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں