لاہور(سپورٹس نیوز)قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لیے نصب8کیمرے چوری ہوگئے۔چوروں نے قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں بچھائی گئی فائبر کیبل بھی چوری کر لی جب کہ سٹیڈیم میں روشنی کیلئے لگائے گئے جنریٹرز کی بیٹریاں بھی غائب ہیں۔قذافی سٹیڈیم کے گرد پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے، کیمروں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم تشکیل بھی دیا گیا تھا۔دوسری جانب پولیس نے تھانہ گلبرگ میں چوروں کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے،چوروں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی موجود ہے لیکن تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔واضح رہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ رینجرز اور پولیس سمیت مختلف اداروں کے اہلکار ڈیوٹی پر مستعد ہیں۔
40