35

PSL کا فائنل میچ کھیلنے کیلئے قلندرز اور سلطانز میںزبردست مقابلہ

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا لیگ رائونڈ مکمل ہونے کے بعد آج سے پلے آف مرحلے کا آغاز ہوگا۔ آج 15مارچ کو پہلا کوالیفائر میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلی منیٹر ٹو کھیلے گی۔16مارچ کو پہلا ایلی منیٹر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا جبکہ 17 مارچ کو کوالیفائر ہارنے والی اور پہلا ایلی منیٹر جیتنے والی ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔پلے آف رائونڈ میں چوکے اور چھکوں کی بہار آئے گی،ہائوس فل ہوگا’خوب رنگ جمے گا، لیگ رائونڈ کے دونوں میچز میں سلطانز کو شکست سے دوچار کرنے والی دفاعی چیمپئنز ٹیم قلندرز ایک اور فتح کے ساتھ ایک بار پھر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پر عزم ہے ۔دوسری جانب ملتان سلطانز نے بھی بڑے مقابلے میں پہلے رائونڈ کی شکستوں کا بدلہ لینے کی ٹھان لی، کوالیفائر جیتنے والی ٹیم فائنل کی ٹکٹ کٹائے گی،ایونٹ کا فائنل معرکہ 19 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ دو ٹاپ ٹیموں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کوالیفائر میچ کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں جائے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلمینیٹر کے ونر سے مقابلہ کرے گی۔قذافی اسٹیڈیم میں کوالیفائر میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا گذشتہ سال کی فائنلسٹ محمد رضوان کی ملتان سلطانز سے گھمسان کا رن پڑیگا۔شام 7 بجے شروع ہونے والے میچ کیلئے تماشائیوں کا جوش وخروش عروج پر ہے، تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، ملتان لگاتار تیسرا فائنل کھیلنے کیلئے پرامید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں