32

PSL کا ٹاپ وکٹ ٹیکر بننا میرا ٹارگٹ ہے ‘ احسان اللہ

پاکستان سپر لیگ سیز ن8کے ٹاپ وکٹ ٹیکر گیند باز احسان اللہ کا کہنا ہے کہ میرا ٹارگٹ پی ایس ایل کا ٹاپ وکٹ ٹیکر بننااور ملتان سلطانز کو چیمپئن بنانا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے نوجوان گیند باز احسان اللہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ مجھے پاکستان کیپ ضرور ملے گی، پی ایس ایل کیلئے تیاری کے حوالے سے نوجوان گیند باز کا کہنا تھا کہ میں نے بہت محنت کی ہے ، پاکستان کپ کے بعد صرف ایک دن کیلئے گھر گیا تھا، میں نے 10 روز اپنی پاک لائن اکیڈمی اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی )میں بہت محنت کی ہے ۔ مجھے محنت کا فائدہ ہوا ہے اور اب میں پی ایس ایل کا ٹاپ بولر ہوں، میں محنت کر رہا ہوں مجھے پاکستان کی کیپ ملنے کی امید ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں سوات کے علاقے مٹہ کا رہنے والا ہوں، ساری کرکٹ وہیں پر کھیلی، پھر مردان میں ٹرائلز دیے ، شروع میں جب منتخب نہ ہوا، تو مایوس نہ ہوا، اپنی محنت جاری رکھی اور سلیکشن میں کامیاب ہوا۔ ابھی تک کی پسندیدہ ترین وکٹوں کے حوالے سے احسان اللہ کا کہنا تھا کہ بابر اور جیسن رائے کی وکٹیں ان کی فیورٹ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں