34

PSL8 میں ٹاپ سکور بننا اور ٹیم کوجتوانا مقصد ہے ‘ فخر زمان

پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ان کا گول اس سیزن میں ٹاپ اسکورر بننا اور اپنی کارکردگی سے قلندرز کو جتوانا ہے۔لاہور قلندرز کے ٹریننگ کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے بائیں کے ہاتھ بیٹر فخر زمان نے کہا کہ پی ایس ایل سے قبل کیمپ میں بڑی اچھی تیاری کرنے کا موقع ملا ہے، نیٹ سیشنز کے بعد میچز بھی کھیلے ہیں جس دوران کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملا ہے جس کا پی ایس ایل میں فائدہ ہوگا۔فخر زمان نے کہا کہ میں انجری سے واپس آیا ہوں اس لیے کوشش یہی تھی کہ وکٹ پر زیادہ زیادہ کھیلوں، وقت گزاروں تاکہ گیند بیٹ پر آئے، میں نے نئی چیز کرنے کی کوشش نہیں کی بنیادی چیزوں پر کام کیا، ریورس سوئپ کھیلنا پریکٹس کا حصہ ہے۔فخز زمان نے کہا کہ ٹیم کو بننے میں وقت لگتا ہے،لاہور قلندرز کو بننے میں 5 ،6 برس لگ گئے، اب بھی ہماری ٹیم متوازن ہے، ہمارے بہت زیادہ چانسز ہیں، میرا بھی یہی گول ہے کہ اس مرتبہ بھی ٹاپ اسکورر بننا ہے اور اپنی ٹیم کو اپنی کارکردگی سے جتوانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں