ملتان(سپورٹس نیوز)پی ایس ایل8کا میلہ سجنے کو تیار،افتتاحی تقریب اور میچز کا باضابطہ آغاز کل سے ہوگا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 8)کیلئے ملتان سلطان اور لاہور قلندر کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ ملتان سلطان کے کھلاڑیوں کو بیٹنگ باولنگ اور فیلڈنگ کے مختلف سیشن کیے ۔جبکہ لاہور قلندر کی ٹیم نے بھی بالنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس سیشن کی۔ گزشتہ روز ہونے والے پریکٹس سیشن میں دونوں ٹیموں کے کوچز کی جانب سے بیٹنگ باولنگ اور فیلڈنگ کے مختلف تیکنیک اور فٹنس لیول پر توجہ دی گئی ۔توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ ملتان سلطان اور لاہور قلندر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔دونوں ٹیموں کے کپتان ایک دوسرے کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔لاہور قلندر کی ٹیم کو گزشتہ روز حارث روف نے بھی جوائن کرلیا۔آج بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے پریکٹس سیشن جاری رہیں گا۔جبکہ آج شام پانچ بجے لاہور قلندر اور ملتان سلطان کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔
31