53

PTIاور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات ختم

اسلام آباد(بیوروچیف)پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کے بعد سے پی ٹی آئی کا ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہر رابطہ ختم ہوگیا ہے۔ پارٹی کے سینئر ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ جب سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا تقرر ہوا ہے اس وقت سے کسی بھی سطح پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی رابطہ نہیں رہا۔رابطہ کرنے پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع بھی اس بات کی تصدیق اور اصرار کرتے ہیں کہ غیر سیاسی رہنے کیلئے ان کا کسی بھی سیاسی جماعت کے کسی بھی رہنما کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ تاہم، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے غیر سیاسی ہونے کے دعوے سے متفق نہیں۔جنرل باجوہ کے دور میں پی ٹی آئی کے کچھ رہنما عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بھی نہ صرف اس وقت کے آرمی چیف سے بلکہ آئی ایس آئی کے سینئر افسران کے ساتھ بھی رابطے میں تھے۔ جس وقت موجودہ آرمی چیف نے اپنی توجہ جہاں خالصتا پیشہ ورانہ معاملات پر مرکوز رکھی ہے وہیں آئی ایس آئی کے جو سینئر افسران ماضی میں پی ٹی آئی رہنماوں کے ساتھ بات چیت کرتے تھے یا ان کی فون کالز وصول کرتے تھے وہ بھی کسی بھی طرح کے مباحثے کیلئے دستیاب نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں