20

PTiاپنے کردارکی وجہ سے سیاسی میدان سے آئوٹ ہوگئی

فیصل آباد(پ ر)پی پی 111سے مسلم لیگ ن کے نامزد سے اُمیدوارچوہدری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اپنے کردار کی وجہ سے سیاسی میدان سے آئوٹ ہوگئی ہے جو آزاد اُمیدوار کامیاب ہوں گے وہ اپنے فیصلوں میں بھی آزادہوں گے۔ مسلم لیگ ن اب دوتہائی اکثریت کے ساتھ کامیاب اورمیاں نوازشریف چوتھی باروزیراعظم منتخب ہوں گے۔ پی ٹی آئی نے خوداپنے راستے بندکرلئے ہیں۔ 8فروری کوانتخابات ہوں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی2018میں جعل سازی سے اقتدارمیں آ ئی اورجعل سازی سے انٹراپارٹی الیکشن کروائے جعل سازی چل نہیں سکتی۔اُنہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ٹولے نے پونے چارسالہ اقتدارمیں لوٹ ماراورنوجوان نسل کوگمراہ کرنے کے علاوہ ملک اورقوم کے لئے کچھ نہیں کیاجبکہ میاں نوازشریف کے تین ادوارکاریکارڈدیکھاجائے توسب کچھ اُنہوں نے کیا۔اب بھی عوام مینڈیٹ دیں گے تومعاشی استحکام کوترجیح دی جائے گی ۔ اُنہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے ہی کھودے گئے گڑھے میں گرگئی ہے کسی نے دھکانہیں دیا۔ اپنے کردارسے بلے سمیت سیاسی میدان سے آئوٹ ہوگئی ہے۔ اب اُس کا کوئی پلان نہیں سینیٹ میں دوسری بارانتخابات ملتوی کرانے کے لئے پیش کی گئی قرارداد بھی پلان کاحصہ ہے مگروہ کامیاب نہیں ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں