فیصل آباد (پ ر)پاکستان تحریک انصاف پی پی 114 کے امیدوار شیخ شاہد جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی عوامی مقبولیت کے آسمانوں کو چھورہی ہے ۔ ( ن ) لیگ اور پیپلزپارٹی کو عوام کسی صورت قبول نہیں کر رہے یہی وجہ ہے کہ ان جماعتوں کے کارکنان حکمرانوں کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہو کر تحر یک ا نصاف میں جوق درجوق شریک ہو رہے ہیں ۔ یہ بات انہوںنے (ن ) لیگ کے سرگرم کارکنان میاں خالد محمود المعروف خالد جیولرز والے ‘ نعمان صدیق حاکم جیولرز ‘ میاں عامر سابق سیکرٹری عابد شیر علی ‘ اختر اعوان اور امین لندن والے کی ذوالفقار کالونی میں منعقدہ تقریب میں پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
21