لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر ”کوئی پار نئیں”(کوئی مسئلہ نہیں)نما ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں کوئی بات ہو تو کریں۔ لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق نے ملاقات کی، ملک کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی تو عمران خان کی جیل بھرو تحریک کا ذکر بھی آیا۔ نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک میں کوئی بات ہو تو کریں، یوں انہوں نے اس تحریک کو غیر اہم قرار دیدیا۔
38