5

PTIکی غیر قانونی مطالبے پر توجہ مرکوز ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیزونگ پنجاب کے صدر سینیٹرسردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی ساری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس سے صوبے کے عوام کو گورننس کی فراہمی پسِ پشت چلی گئی ہے اگرانہیں اپنے صوبے کے عوام سے دلچسپی ہے تووہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تقلید کریں سڑکوں پرتماشے لگانے سے ان کے بانی جیل سے باہرنہیں آئیں گے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے یہ جیل رولز کے خلاف ہے۔ کے پی حکومت اپنی ترجیحات امن، ترقی اور عوامی ریلیف کی بجائے دن رات اسلام آباد میں اسی غیر قانونی بیانیے کے گرد گھما رہی ہے۔ان کاکہناتھاکہ تحریکِ انصاف کی ایک خاتون سیاستدان نے انتہائی منفی حکمتِ عملی کے تحت افغانستان سے چلنے والے پاکستان دشمن اکا ونٹس اور بھارتی میڈیا پر بانی سے متعلق ایک گھٹیا مہم چلوائی جس سے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ان انہوں نے کہا کہ یہ طرزِ عمل کھلی پاکستان دشمنی ہے کیونکہ اس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ انہوںنے کہا کہ تحریکِ انصاف کو چا ہئے کہ ملک دشمن بیانیے اور غلط ترجیحات ترک کرکے اب ریاست اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں