19

PTI اپنے سیاسی کردار کی وجہ سے زیرو ہو چکی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) این اے101سے مسلم لیگ ن کے نامزداُمیدوارمیاں عرفان منان نے کہاہے کہ قومی تنصیبات کے لئے بلے کوڈنڈے کے طورپراستعمال کرنے والے اب آزادحیثیت سے بھی میدان میں آئیں بھاگنے کی کوشش نہ کریں بائیکاٹ کی خبریں گردش کررہی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے کردارکی وجہ سے مسلم لیگ ن کے مقابلہ کے قابل نہیں رہی۔ میاں نواز شریف پر ظلم کرنے والا ایک ایک کردار اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔ ریاستی رٹ کراس کرنے والوں کو سیاسی جماعت کا انتخابی نشان نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 8فروری کوہونیت والے انتخابات میں مسلم لیگ ن1997 جیسا مینڈیٹ حاصل کر ے گی اورمیاں نوازشریف ملک اورقوم کومشکلات سے نجات دلاکرخوشحال بنائیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ دوسروں کا احتساب کرتے ہوئے یہ ٹولہ فرعون بنا ہواتھا آج وہ خودقانون کی گرفت میں ہے تو بھاگ رہاہے ۔ان کا کہناتھاکہ مخالفین پرالزام تراشی کرنے والے گھڑیاں چوری کیں، لوگوں کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو گرفتار کیا گیا، ان کی اپنی باری آئی تو بزدلی دکھائی۔پی ٹی آئی والے شور مچا رہے ہیں کہ انتخابی نشان واپس لے لیا گیااب تواُن کاانتخابی نشان توشہ خانہ سے چوری ہونے والی چیز ہوناچاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں