فیصل آباد (پ ر) پی پی 113سے مسلم لیگ ن کے نامزد سے اُمیدوار راناعلی عباس خاں نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اپنے کردارکی وجہ سے سیاسی میدان سے آئوٹ ہوگئی ہے جو آزاداُمیدوارکامیاب ہوں گے وہ اپنے فیصلوں میں بھی آزادہوں گے۔ مسلم لیگ ن اب دوتہائی اکثریت کیساتھ کامیاب اورمیاں نوازشریف چوتھی باروزیراعظم منتخب ہوں گے۔ پی ٹی آئی نے خوداپنے راستے بند کر لئے ہیں۔8فروری کو انتخابات ہوں گے۔انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 2018میں جعل سازی سے اقتدارمیں آ ئی اورجعل سازی سے انٹراپارٹی الیکشن کروائے جعل سازی چل نہیں سکتی۔
