فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اورپی پی114سے اُمیدوارچوہدری شفیق احمدگجرنے کہاہے کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کی وجہ سے جن اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی مستردہوئے ہیں کل اگراُن کے کاغذات بحال بھی ہوگئے توعام بیلٹ پیپرزسے مستردکردیں گے۔عوام28ئی اور9مئی کافرق جانتے ہیں۔ اُن کاکہناتھاکہ اُن کی قیادت اوروہ خودکسی جماعت کوبھی سیاسی میدان سے باہررکھنے اورانتخابی نشان سے محروم کرنے کے حق میں نہیں تاہم جولوگ جلائوگھیرائومیں ملوث تھے اُنہیں عوامی نمائندگی کاکوئی حق نہیں۔وہ اپنے حلقہ کے مختلف علاقوں میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کررہے تھے۔اُنہوں نے کہاکہ حلقہ کے عوام اُن کے ساتھ ہیں اورپارٹی قیادت سے بھی وہ ٹکٹ کے لئے پُراُمید ہیں۔اپنی ٹیم اور عوامی حمایت سے سیٹ جیت کرپارٹی قیادت کوپیش کریں گے۔اُنہوں نے حلقہ کے عوام سے کہاکہ میاں نوازشریف کے2017تک اوراس سے قبل2ادوارمیں ملکی تعمیروترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی جبکہ پی ٹی آئی کے پونے چارسالہ دوراقتدارمیں ملک وقوم کی بہتری سے متعلق خود موازنہ کریں۔
