45

PTI کا جیل بھرو تحریک کو میگا سیاسی پاور شو بنانے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کو میگا سیاسی پاور شو بنانے کا فیصلہ کرلیا، تحریک کا آغاز آج لاہور سے ہوگا، پی ٹی آئی رہنما شاہراہ قائداعظم چیئرنگ کراس پر گرفتاری پیش کریں گے۔سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر ولید اقبال، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس آج گرفتاری دیں گے۔محمد خان مدنی،فواد رسول بھلر سمیت200کارکن بھی گرفتاری دیں گے۔گرفتاری کے موقع پر پی ٹی آئی کے اہم مرکزی رہنما اور سینکڑوں کارکن بھی وہاں موجود ہوں گے۔ڈاکٹر یاسمین راشد جیل روڈ پر گرفتاریاں دینے والے رہنمائوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کریں گی۔گرفتاریاں دینے والے رہنما اور کارکن جیل روڈ سے یاسمین راشد کی قیادت میں چیئرنگ کراس آئیں گے’شملہ پہاڑی اور عزیز بھٹی ٹائون سے بھی کارکن قافلوں کی شکل میں چیئرنگ کراس پہنچیں گے’عمران خان نے بھی کارکنوں کو چیئرنگ کراس پہنچنے کی اپیل کی ۔ جس پر کارکنوں کی بہت بڑی تعداد چیئرنگ کراس پہنچ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں