کراچی(بیوروچیف)پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے قومی اسمبلی میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے سلسلے میں رابطہ کیا ہے، امکان ہے کہ اگلے چند روز میں پی ٹی آئی کی قیادت اور ایم کیو ایم کے درمیان ملاقات کی ہوگی۔ان رابطوں کا مقصد قومی اسمبلی میں شہباز شریف کیخلاف عدم اعتماد کو کامیاب بنانا ہے ‘ پی ٹی آئی کو امیدہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ایم کیو ایم کے وفاقی حکومت سے ناراض ہونے کے معاملے پر ایم کیو ایم کیساتھ تعلقات بحال کئے جاسکتے ہیں ۔
