لاہور(بیوروچیف)تحریک انصاف نے عدالتی فیصلے کے باوجود90روز میں عام انتخابات نہ ہونے کی صورت میں نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے آئین بچاو تحریک شروع کرنے پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئین بچاو تحریک کے حوالے سے وکلا اور سول سوسائٹی سے مشاورت شروع کرتے ہوئے پی ٹی آئی وکلا ونگ کو متحرک ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین بچاو تحریک کے پہلے مرحلے میں وکلا سول سوسائٹی اور پارٹی رہنما احتجاج کریں گے اور دوسرے مرحلے میں عمران خان خود میدان میں اتریں گے۔
38