جڑانوالہ(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے تحصیل صدر آغا صفدر ٹیپو نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 100 سردار خان بہادر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر آغا صفدر ٹیپو نے اہنے ساتھیوں خان ثنا اللہ،اغا عون اور آغا شیر سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 100 سردار خان بہادر ڈوگر کی بھرپور حمایت و سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے یقین دہائی کروائی ہے کہ 8 فروری کو ہونیوالے الیکشن میں سردار خان بہادر ڈوگر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے اس موقع پر سردار خان بہادر ڈوگر کا کہنا تھا کہ حلقہ کے عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر سیاست میں آئے ہیں انشا اللہ اہلیان حلقہ کے ووٹوں کی طاقت سے 8 فروری کو ریکارڈ کامیابی حاصل کریں گے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہو کر پاکستان کو دوبارہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے سردار خان بہادر ڈوگر کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ہونیوالے الیکشن میں کامیاب ہو کر حلقہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے معززین علاقہ کو ساتھ لیکر چلیں گے اور اہلیان حلقہ سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے سابق ادوار میں منتخب نمائندوں نے حلقہ کو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے جس کا خمیازہ عوام کو بے روز گاری اور مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے مگر ہمارا وعدہ ہے کہ 8 فروری کو ہونیوالے الیکشن میں کامیاب ہو کر حلقہ پی پی 100 کو مثالی بنائیں گے اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے آغا صفدر ٹیپو اور انکے ساتھیوں نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے اس موقع پر سیاسی سماجی شخصیات رائے جابر کلیار،شیر افضل کلیار سمیت درجنوں سپوٹرز و اہلیان حلقہ بھی موجود تھے
