ساہیوال(بیوروچیف) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید کی آر پی او آفس میں کرائم میٹنگ میں ساہیوال ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد سمیت اوکاڑہ اور پاکپتن کے ڈی پی اوز اور دفتری سٹاف نے شرکت کی،تینوں ڈی پی اوز نے اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کی جرائم کی مجموعی صورتحال اورجرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری آپریشنز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں لاتیہوئیجلداز جلد یکسوکریں۔منشیات سپلائی کرنیوالوں اورمنشیات فروشوں کیخلاف جاری آپریشنزمیں مزید تیزی لائی جائے،تمام اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کا ازسرنوجائزہ لیتیہوئیاضافی نفری لگائی جائے،آئی جی کے ویژن کے مطابق ایف آئی آر کیاندراج کو یقینی بنایاجائے،بیرون ممالک میں فراراشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلیے قانونی کاروائی میں تیزی لائی جائے۔
32