فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور سنئیرمینجمنٹ کورس کے وفد نے ملاقات کی ‘ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد سید خالد محمود ہمدانی بھی موجود تھے ۔آرپی او فیصل آباد نے وفد کے شرکاء کو فیصل آباد میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ،فارنر سکیورٹی ،پارکو پائپ لائنز،ائیر پورٹ سکیورٹی اور فیصل آباد ریجن میں اہم تنصیبات کے حوالے سے بریفینگ دی ۔انہوں نے وفد کو فیصل آباد کے اندر مختلف پولیس پراجیکٹ جس میں سیف سٹی،پولیس ویژن،خدمت مرکز،اینٹی حراسمنٹ سیل پر بھی بریفینگ دی۔میٹنگ کے آخر میں آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان اور شرکاء وفد نے پولیس لائنز پشاور بم دھماکہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور جھنگ پولیس کے شہید کنسٹیبل کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔اس پر موقع پران کا کہنا تھا کہ شہیدوں کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جائیگا۔میں اپنے پولیس شہداء جنہوں نے ملک کے اندر سکیورٹی کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی جانو ں کے نذرانے پیش کیے سلام پیش کرتا ہوں ۔
